سپین کی ہینڈ بال ٹیم ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

اولمپکس گیمز میں ہینڈ بال مقابلے 5 سے 21 اگست تک کھیلے جائیں گے

منگل 12 اپریل 2016 18:52

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) سپین کی ہینڈ بال ٹیم 1976 کے بعد پہلی بار اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے آخری میچ میں اسے سویڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اولمپکس گیمز میں ہینڈ بال مقابلے 5 سے 21 اگست تک کھیلے جائیں گے۔ سپین کی ہینڈ بال ٹیم 1976 کے بعد پہلی بار اولمپکس میں جگہ نہ بنا سکی۔ پولینڈ، تیونس، ڈنمارک، کروشیا، سویڈن اور سلوینیا نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :