عبد الباسط پیپر ختم ہونے کے 30 منٹ بعد پہنچا ،پروفیسر ڈاکٹر ابرار

10 منٹ تاخیر سے آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وہ مسلسل7 سال سے فیل ہو رہا تھا،گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 18:34

عبد الباسط پیپر ختم ہونے کے 30 منٹ بعد پہنچا ،پروفیسر ڈاکٹر ابرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)عبدالباسط کی خودکشی کے ذمہ دارقرارپانے والے پروفیسرڈاکٹرابرارکاکہناہے کہ عبدالباسط پیپر ختم ہونے کے30منٹ بعدپہنچاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ا برارکاکہناہے کہ میڈیاپر10منٹ تاخیرسے آنے کی خبریں غلط ہیں۔30منٹ تاخیرسے آنے والی طالبہ نازش کو پیپردینے کی اجازت دی گئی۔ پیپر کاوقت صبح11بجے سے ایک بجے تک تھا۔ عبدالباسط پیپرختم ہونے کے 30منٹ بعد پہنچاتھا۔انہوں نے کہاکہ عبدالباسط 2007سے بی ڈی ایس کا طا لبعلم تھا ۔عبدالباسط مسلسل7سال سے فیل ہورہاتھا