جماعت اسلامی کا اُمیدوار فضل اللہ داؤدزئی بھر پور کامیابی حاصل کریگی ،داؤد مہمند

منگل 12 اپریل 2016 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) صدر جے آئی یوتھ یوسی اکیس داؤدمومند اور شیر محمد مومند سب وارڈ صدر نے پی کے آٹھ میں ضمنی الیکشن کے حوالے ایک اخباری بیان میں کہاکہ پی کے آٹھ کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کا اُمیدوار فضل اللہ داؤدزئی بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور اپنے حلقے میں حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جماعت اسلامی کاکردار کسی سے پوشیدہ نہیں پی کے آٹھ کی محرومیوں کے ازالے کے لیے اپنا قیمتی ووٹ دیانتدار اور امانتدار قیادت کی حق میں استعمال کریں اور اس وقت جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جس کی قیادت دیانتدار ، امانتدار اور کرپشن سے پاک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی کے آٹھ کے عوام نے تمام پارٹیاں آزمائی ہے لیکن اس دفعہ جماعت اسلامی کو بھی آزما لیں انشاء اللہ فضل اللہ داؤدزئی کی کامیابی کے بعد عوام کو اپنے حلقے میں تبدیلی صاف نظر آئیگی۔

انہوں نے پی کے آٹھ کے باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ جماعت اسلامی کی حق میں استعمال کریں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکیں اور ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان سے وابستہ ہیں