بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیئے سکھ یاتریوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی

مہمانوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،صدیق الفاروق

منگل 12 اپریل 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کی پہلی کھیپ بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور سکھوں کی پربندھک کمیٹی کے پردھان نے آنے والے یاتریوں کو واہگہ بارڈر پر خوش آمدید کہا اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ان کے قیام وطعام کا بھی بندوبست کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا پہلا جھٹہ کا پروگرام کے مطابق میلہ کی مرکزی تقریب14اپریل بھوگ اکھنڈ یاٹھ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی جبکہ یاتری 15اپریل کو ننکانہ صاحب جائیں گے17اپریل کو یاتری سچاد سودا فاروق آباد سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے19اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور ناروال جائیں گے اور20اپریل کو واپس گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور قیام کریں گے 20اپریل کو بذریعہ ٹرین واپس ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پروگرام کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وی آئی پی کلچرکو ختم کیا گیا ۔ رہائش کے لئے کمرے انتہائی ضعیف بیمار اور معذور یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پر الرٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :