لاہور،پولیس مقابلے میں2ڈاکو ہلاک،ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد

منگل 12 اپریل 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کروادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصبح پھولنگر ضلع قصور کے قریب ڈاکوؤں کا ٹولہ ناکہ لگاکر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھا کہ ڈاکوؤں کے نرغے میں پھنسے ہوئے ایک شہری نے15پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کردی پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جنوبی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جب ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس نے دیکھا کہ2ڈاکو مردہ حالت میں پڑے ہوئے ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرکے انکی نعشوں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کروادیا پولیس کے مطابق مقابلہ اصلی تھا۔

متعلقہ عنوان :