بلاول بھٹو کا آغا سلیم کے انتقال پر اظہا ر تعزیت
آغا سلیم کے انتقال سے سندھی ادب میں ایک بڑا خلا ء پیدا ہوگیا ، بلاول بھٹو زرداری
منگل 12 اپریل 2016 18:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی ادب کی قدآور شخصیت، نامور ناول نگار، شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف آغا سلیم کے انتقال پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے آغا سلیم کی ادب کے میدان میں خدمات اور ان کی جانب سے حضرت شاہ عبداللطیف کی شاعری کو انگریزی اور اردو میں ترجمہ کرنے پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ آغا سلیم کے انتقال کی وجہ سے سندھی ادب میں ایک بڑا خلا ء پیدا ہوا ہے جو کہ مستقبل قریب میں بھرنا مشکل ہے، مرحوم آغا سلیم کی یادیں ہمارے اور ایک ترقی پسند معاشرے میں ادب کی اہمیت سے واقف اور ادب کوچاہنے والوں کے ہمیشہ ساتھ رہیں گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آغا سلیم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.