دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت دو میچ کھیلے گئے

بابا کارگو کلب نے قائد مانگا کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول ،دوسرے میچ میں رئیل لاہور کلب نے کیمپس یونائٹیڈ کلب کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے چت کر دیا

منگل 12 اپریل 2016 17:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت دو میچ کھیلے گئے جس میں بابا کارگو کلب نے قائد مانگا کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے جبکہ دوسرے میچ میں رئیل لاہور کلب نے کیمپس یونائٹیڈ کلب کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے چت کر دیا۔فیم سپورٹس فٹ بال گراؤنڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بابا کارگو کلب نے قائد مانگا کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہر ا دیا۔

شائقین فٹ بال کی کثیر تعداد میچ دیکھنے آئی ہوئی تھی۔ پہلے ہاف میں کھیل کے 15ویں منٹ میں بابا کارگو کلب کے ظہیر نے رائٹ سائٹ سے کراس دیا جس پر سٹرائیکر نظیر نے پنلٹی ایریا میں بال کو کک لگا کر فرسٹ بار کی طرف سے جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

کھیل کے 20 ویں منٹ میں بابا کارگو کلب کے مڈ فیلڈر سرور نے ٹاپ آف ڈی ایریا میں سٹرائیکر علی کو بال دیا جنہوں نے پاورفل لونگ رینچ شوٹ لگائی اور قائد مانگا کلب کے گول کیپر کو ہلنے کا بھی موقع نہ ملا سکا ۔

دوسری طرف قائد مانگا کلب کے وقاص نے کھیل کے41 ویں منٹ میں لیفٹ سائٹ سے ڈی کے اندر سٹرائیکر حسن کو پاس دیا جس پر انہوں نے ون ورسز ون کی سچوائیشن بناتے ہوئے فرسٹ بار کی طرف سے بال کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول کر دیا۔اس طرح پہلا ہاف دو ایک سے بابا کارگو کے حق میں رہا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 51 ویں منٹ میں بابا کارگو کلب کے نزیر گوگا کو قائد مانگا کلب کے دفاعی کھلاڑی نے روکا جس پر ریفری زبیر شہزاد نے فری کک دے دی جس پرسرور نے کک لگائی جس کو علی نے ہیڈ کے زریعے گول پوسٹ میں ڈال تیسرا گول کردیا۔

میچ میں دو گول کے خسارے کی وجہ سے قائد مانگا کلب نے مخالف ٹیم کی طرف اٹیک کرنے شروع کیے جس کی وجہ سے کھیل کے 69 ویں منٹ میں سٹرائیکر حسن نے ٹاپ آف ڈی ایریا سے انتہائی خوبصورت لونگ رینچ شوٹ لگائی جو کہ فرسٹ بار سے ٹکرا کر جال میں چلی گی۔ کھیل کے بقیہ لمحات میں دونوں طرف سے کونٹر اٹیک کی بھرمار دیکھنے میں آئی لیکن فتح کی دیوی باا کارگو کے حق میں رہی۔

اس میچ کے ریفری زبیر شہزاد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری محمد افصل، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفریمحمد اقبال جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔آج کا کھیلے گئے دوسرے میچ میں رئیل لاہور کلب نے سی یو پارک فٹ بال گراونڈ نیو کمپس لاہور میں کیمپس یونائٹیڈ کلب کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔رئیل لاہورکلب کی طرف سے پہلا گول زیشان نے کھیل کے 10 ویں منٹ میں آوٹ آف باکس سے کیا۔

دوسرا گول کھیل کے معظم نے ولید کے رائٹ سائٹ سے کیے گئے کراس پر کھیل کے 18 ویں منٹ میں کیا۔ تیسرا گول عمیر نے کھیل کے 36 ویں منٹ میں کیا۔ چوتھا گول کھیل کے عمیر نے کھیل کے 44 ویں منٹ میں ٹیب ان کے زریعے کیا۔ پانچواں گول کھیل کے 76 ویں منٹ میں امجد نے کھیل کے 86 ویں منٹ میں پلیس کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ چھٹ گول کھیل کے 89 ویں منٹ میں امجد نے کیا۔

دوسری طرف کیمپس یونائٹیڈ کی طرف سے پہلا گول کھیل کے 35 ویں منٹ میں فری کک پر محسن علی نے کیا ۔ دوسرا گول اسفند نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں کارنر پر کیا جبکہ تیسرا گول کھیل کے 76 ویں منٹ میں نقی سلطان نے رائٹ سائٹ سے آئے ہوئے کراس پر کیا۔ اس طرح یہ میچ تین کے مقابلے میں چھ گول سے کیمپس یونائٹیڈ کلب کے حق میں رہا۔ اس میچ کے ریفریمحمد اقبال،فرسٹ اسسٹنٹ ریفریمحمد امجد، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔

متعلقہ عنوان :