شرجیل خان نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں

پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر ون ڈے ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا‘ گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 17:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کر لیں ،کہتے ہیں پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر ون ڈے ٹیم میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرجیل خان چار میچز میں ایک سو بارہ رنز بناکر پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔ اب انہوں نے ون ڈے ٹیم میں واپسی پر بھی نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے بہت اعتماد بڑھا، اب اگلا ٹارگٹ پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوگی۔شرجیل خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اب بھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں،وہ اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے تھے۔چھبیس سالہ شرجیل خان نے گیارہ ون ڈے میں پاکستان کی نمائندہ کی، سترہ کی اوسط سے وہ صرف ایک سو چورانوے رنز ہی بناسکے،دو ہزار چودہ میں انھیں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :