پروفیسرڈاکٹرخالد محمود بیمار انسانیت کے مسیحا ہیں،محمداکرام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 اپریل 2016 17:21

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12اپریل۔2016ء): الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے سیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا ہے کہ لاہورجنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود بیمار انسانیت کے مسیحا ،ان کی گرانقدرخدمات کوقومی سطح پرسراہاجائے ۔ان کی نیک نیتی اور دوررس اصلاحات کے نتیجہ میں لاہورجنرل ہسپتال مریض دوست اورمثالی ادارہ بن گیا۔

ایمرجنسی اورآؤٹ ڈورسمیت لاہورجنرل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں آنیوالے مریضوں کو علاج کی بروقت اور جدید سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودبہترین منتظم ہیں ،ان کی انتظامی اورقائدانہ صلاحیتوں کی بدولت لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت دوسرے سٹاف کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورجنرل ہسپتال میں ڈسپلن پرکمپرومائزنہ کرنے اورصفائی کے نظام کواپ گریڈکرنے کاکریڈٹ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود کوجاتا ہے۔

پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودانتہائی خلوص اورصادق جذبوں سے بیمار انسانیت کی انتھک خدمت کررہے ہیں ،انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازسے نوازاجائے ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اجلاس میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود کی اصلاحات پراظہاراعتماد کیلئے متفقہ طورپر ایک قراردادپاس کی گئی ۔محمداکرام نے مزید کہا کہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودکی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل سٹاف کے ساتھ خصوصی شفقت کے نتیجہ میں ہم مزیدکمٹمنٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔

پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودجہاں کسی سٹاف کی نااہلی پراس سے بازپرس کرتے ہیں وہاں وہ قابل اہلکاروں کی بھرپورحوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودنے لاہورجنرل ہسپتال کی کایاپلٹ دی ہے۔