ڈکیتی کے دوران برطانوی کرکٹر قتل

منگل 12 اپریل 2016 17:12

ڈکیتی کے دوران برطانوی کرکٹر قتل

ٹرینیڈاڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) برطانوی نوجوان کرکٹر کو ٹرینیڈاڈ میں ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ایڈرین سینٹ جان کو اتوار کی شب مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا، پولیس نے قتل کے شبے میں 24 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈرین سینٹ جان لندن میں کرس گیل اکیڈمی کے کپتان تھے، انہوں نے ایلن کرکٹ کلب اور یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلی۔ جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایڈرین کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ باصلاحیت کھلاڑی تھے، میری تمام تر ہمدردیاں ایڈرین کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :