رچرڈ گیسکٹ اور ملوس رانک مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

منگل 12 اپریل 2016 17:11

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) رچرڈ گیسکٹ ، ڈومنگ تھیم، ملوس رانک اور بینٹ پیری نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے رچرڈ گیسکٹ نے سپین کے نکولس المیگرو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-0 رہا۔

آسٹریا کے ڈومنگ تھیم نے جرمنی کے جان لینرڈ سٹرف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-6 ، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ کینیڈا کے ملوس رانک نے اٹلی کے مارکو چیناٹو کو 6-3 اور 7-5 سے ہرایا۔ ایک اور میچ فرانس کے بینٹ پیری سپین کے انگو کاروینٹس کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :