پاکستان کے ایک اور سابق کپتان غیرملکی ٹیم کی کوچنگ کرینگے

منگل 12 اپریل 2016 16:49

پاکستان کے ایک اور سابق کپتان غیرملکی ٹیم کی کوچنگ کرینگے

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق نے ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کریں گے اور یہ ورلڈکپ نومبر میں بھارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف حالیہ دنوں میں ٹی 20اور ون ڈے سیریز کھیلنے والے سری لنکن ٹیم نے پاکستانی کوچ کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ، سری لنکن ٹیم کے منیجر نربت سلوا کاکہناتھاکہ پاکستان کے دورے کے دوران اْنہیں نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں اور وہ حالیہ سالوں میں بڑھتی کارکردگی پر حیران رہ گئے ، آٹھ سال قبل جب سری لنکن ٹیم آخری مرتبہ آئی تھی ، پاکستان کرکٹ نے سری لنکا سے بھی زیادہ ترقی کی۔

منیجر نے پاکستان سے سیریز میں سری لنکا کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیامجموعی طورپر دورے کا ٹیم پر مثبت اثر پڑا، پاکستان میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے ، یہاں کے لوگ مہربان اور معاون ہیں۔

متعلقہ عنوان :