ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست پر ٹیم نے رات کا کھانا نہیں کھایا تھا،مشرفی مرتضیٰ
منگل 12 اپریل 2016 16:49
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارت کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد ان کی ٹیم کے ساتھیوں نے رات کا کھانا نہیں کھایا تھا۔
(جاری ہے)
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں مقامی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مرتضیٰ نے نوجوانوں کے ایک گروپ سے بات چیت کے دوران کہا، 'ہندوستان سے شکست کے بعد ہم سب بہت اَپ سیٹ تھے، اس رات ہم میں سے کسی نے کھانا نہیں کھایا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہم وہ میچ ہارنا نہیں چاہتے تھے۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق مرتضیٰ اِن دنوں کشمیر میں اپنے گاوٴں میں تعطیلات کے لیے موجود ہیں، اتوار کو سونمرگ سے سری نگر جاتے ہوئے انھوں نے چند نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اپنی گاڑی روک کر نوجوانوں سے بات چیت کے لیے رک گئے۔اس موقع پر انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو چند اہم ٹپس بھی دیں اور کچھ گیندیں کروا کر اپنی باوٴلنگ کی مہارت کا اظہار بھی کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.