نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ تیارکرلی

سندھ پولیس میں پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 5 کروڑروپے کی خوردبرد کا انکشاف ،رپورٹ

منگل 12 اپریل 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ تیارکرلی ہے۔مذکورہ رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تیار کی گئی ہے۔جوآج(بدھ) عدالت میں پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹٍ کے مطابق میں سندھ پولیس میں پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 5 کروڑروپے کی خوردبرد کا انکشاف ہواہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مختلف دفاتر سے حاصل شواہد کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ میں سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق شواہد کا بھی ذکر ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 5 کروڑ کے جعلی بلز بنا کر کرپشن کی گئی۔نیب حکام کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کے دفاتر سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :