امریکی پاکستان خواتین کونسل کے زیر اہتمام سپلائی چین دائیور سٹی پروگرام کا آغاز

منگل 12 اپریل 2016 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) لاہور میں موجود خواتین انٹرپرینیور نے پیکجز لمیٹڈ کے زیر اہتمام سپلائی چین پروگرام میں شرکت کی۔ اس کا اہتمام امریکی و پاکستانی خواتین کونسل نے کیا تھا۔ یہ USPWCکے زیر اہتمام اپنی طرز کا پہلا ایونٹ تھا جس کا مقصد کاروباری خواتین کی مارکیٹس تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ اگلے ایونٹ کا انعقاد وی کریٹ /پاکستان ریسورس سینٹر فار وومن انٹرپرینیورزاسلام آباد کرے گا۔

اس ایونٹ میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز (لمز) کی وومن انٹرپرینیورنے شرکت کی جنہوں نے امریکی تعاون سے پاکستان وومن انٹرپرینیورپروگرام (پی ڈبلیو ای پی) کے زیر اہتمام ٹریننگ حاصل کی ہے۔ ورلڈ بینک وومن انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام، امریکن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی اس پارٹنر شپ پروگرام میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

USPWCکی رکن کمپنیاں جیسا کہ پیپسی کو اور پروکٹر اینڈ گیمبل نے لوکل کمپنیوں پیکجز لمیٹڈ، ڈنیپون اینکس اور بلھے شاہ پیپر ملز کے ساتھ مل کر خواتین کی کارپوریٹ سپلائی چین میں شمولیت پر پریزنٹیشن دی۔

پیپسی کو اور پروکٹر اینڈ گیمبل نے خواتین انٹرپرینیور کو حصولی کے عمل کو سمجھنے اور دیگر آپشنز جیسا کہ ان سٹور اور شاپ برانڈنگ پر کام کرنے میں نصیحت کی۔ انہوں نے وومن انٹرپرینیورکو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔ تمام کمپنیوں نے وومن انٹرپرینیورکے ساتھ انفارمیشن کا تبادلہ خیال کیا اور اپنے نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم سے خاطر خواہ مدد کی بھی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :