نوازشریف اور حسین نواز ملک سے کیوں فرار ہورہے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

منگل 12 اپریل 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان کی تحریک ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہے،نوازشریف اور حسین نواز ملک سے کیوں فرار ہورہے ہیں ،جب بھی نیب نے آزادنہ تحقیقات کیں تو پنجاب میں کرپشن کے ْغیر معمولی انکشافات سامنے آئیں گے ،پنجا ب میں راتوں رات امیر ہونے والوں کے پا س پیسہ کہاں سے آیا اس بارے فوری تحقیقات کی جائیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پل اور سڑکیں تعمیر کرکے گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،مسلم لیگ ن میڑوبس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے جبکہ ان منصوبوں سے عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،بھاری سبسڈی دے کر یہ میڑو بس چلائی گئی ہے ،عوام کو اس منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ،یہ منصوبہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جو معاہدے کئے ہیں ان کے بارے بھی حقائق سامنے آنے چاہیں ،عوام کو علم ہونا چاہیے کہ ان سے ووٹ لینے والوں نے ملک سے کیا سلوک کیا ہے اور کس طرح ان کا پیسہ لٹا ہے ،عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،یہ فریب کار لوگ ہیں جو نئے نئے نعرے لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں