ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوٴس آمد، شاندار استقبال

منگل 12 اپریل 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کی وفد کے ہمراہ ایوان میں آمد، ارکان نے کھڑے ہو کر ڈیسک بجا کر استقبال کیا، تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے چند مقدمی کلمات کا اظہار کیا، اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور حکومت کی جانب سے وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے خوش آمدید کہا، پارلیمانی رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کو مضبوطی کی جانب لے کر جانے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کی وفد کے ہمراہ ایوان کی کارروائی دیکھی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، پاک ترک فرینڈشپ گروپ کے کنوینئر پرویز ملک، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ ، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق استصواب رائے سے حل کرنے کیلئے عالمی دنیا میں ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے، ترکی برادر ملک ہے اور ابتداء سے ہی پاکستان اور ترکی کے بہترین تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :