بیمار پوتے سے ملنے کی خواہش، اتحاد ائیر لائنز کے پائلٹ نے طیارے کو روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 اپریل 2016 14:37

مانچسٹر(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2016ء): مانچسٹر ائیر پورٹ پر اتحاد ائیر ویز کے پائلٹ نے ایک جوڑے کی درخواست پر طیارے کی اڑان بھرنے کی بجائے رن وے پر موڑ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو کے اخبار کے مطابق اتحاد ائیر لائن کی پرواز نے رن وے پر ٹیکسنگ شروع کر دی تھی کہ جہاز میں موجود ایک عمر رسیدہ مسافر جوڑے کو ان کے داماد کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کا بیمار دوہتا اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔

مسافر جوڑے نے طیارے کے عملے کی مدد حاصل کرتے ہوئے پائلٹ کو اپنے پوتے اور اس کو دیکھنے کی خواہش سے متعلق آگاہ کیا۔ جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کا رخ بورڈنگ گیٹ کی جانب موڑ دیا اور عمر رسیدہ مسافر جوڑے کو جہاز سے اترنے اور اپنا سامان لے جانے کی اجازت دے دی۔