رافیل نڈال اور فرنینڈو ورڈاسکو مونٹی کارلو ماسٹرز مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

منگل 12 اپریل 2016 14:24

پیرس ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) رافیل نڈال اور فرنینڈو ورڈاسکو نے مونٹی کارلو ماسٹرز مینز ڈبلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس میں شروع ہونے والے مینز ڈبلز ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہسپانوی جوڑی رافیل نڈال اور فرنینڈو ورڈاسکو نے جرمنی کے فلپ کولشرائبر اور سربیا کے وکٹر ٹروسکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ڈومنک انگولٹ نے یوروگوئے کے پیبلو شاویز اور سپین کے مارسیل گرینولرز کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔