چھوٹے کاشتکاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

منگل 12 اپریل 2016 13:58

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء )حکومتی ہدایات کی روشنی میں موبائل کریڈٹ افسران نے چھوٹے کاشتکاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے جبکہ فیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں سرسبز زرعی انقلاب لانے اور غذائی خود کفالت کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت انتہائی سادہ و آسان شرائط اور معمولی مارک اپ پر پاس بکس کے ذ ریعے زرعی قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جوزرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔