لائف سیونگ ڈرگز کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنے والے میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت

منگل 12 اپریل 2016 13:58

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء )حکومتی ہدایات کی روشنی میں لائف سیونگ ڈرگز کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنے والے میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور چیف ڈرگ انسپکٹر پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ،ڈرگ انسپکٹرز اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کا عمل شروع کریں اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت مخصوص درجہ حرارت پر رکھی جانیوالی ادویات و ٹیکہ جات کا مناسب تحفظ نہ کرنے والے سٹورز و ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے ۔