گندم کی خریداری مہم میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی،محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن

منگل 12 اپریل 2016 13:57

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء ) فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں 20 اپریل سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو بار دانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کیا جائیگا اور گندم کی خریداری مہم میں کسی بھی جگہ کسی بھی سطح پر کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں اور سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ ، ڈی سی اوز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو کہا ہے کہ وہ شفاف خریداری کا عمل یقینی بنائیں بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور انہیں ملازمت سے معطل کر نے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ کاشتکاروں سے 1300روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے گندم کی خرید کی جائیگی جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :