خان پور میں موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے 3افراد زخمی

منگل 12 اپریل 2016 13:53

خان پور۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) خان پور میں موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غوث پور کا رہائشی محمد طالب اپنی بیٹی اور بہو کے ہمراہ خان پور سے گھر واپس جا رہا تھا کہ غازی نالہ کے قریب بھٹہ کے مقام پر فون سننے پر موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا اور قریبی کھیت میں جا گرا جس سے 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :