Live Updates

دنیا بھر میں کروڑوں مداح رکھنے والے شاہ رخ خان عمران خان کے مداح نکلے

منگل 12 اپریل 2016 13:41

دنیا بھر میں کروڑوں مداح رکھنے والے شاہ رخ خان عمران خان کے مداح نکلے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء ) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عمران خان کے فین ہیں ،ایک دفعہ کپتان کا آٹو گراف لینے کی کوشش میں انہیں ان سے ڈانٹ بھی پڑی تھی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں نجی ٹی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا بہت بڑے مداح ہوں،ایک دفعہ کرکٹ میچ کے دوران عمران خان آوٹ ہو کر آئے تو میں نے پی ٹی آئی چیئرمین سے آٹو گراف لینے کی کوشش کی تو مجھے عمران خان نے ڈانٹ دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات