پاکستان کپ کا مقصد عوام کی توجہ پانامہ لیکس سے ہٹانا ہے :رؤف کلاسرا

منگل 12 اپریل 2016 13:29

پاکستان کپ کا مقصد عوام کی توجہ پانامہ لیکس سے ہٹانا ہے :رؤف کلاسرا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اپریل 2016ء) سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو عوام کی توجہ پانامہ لیکس سے ہٹانے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کاحکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر کوئی ٹورنامنٹ کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے تاکہ عوام اور میڈیا کی توجہ اس وقت چل رہے پانامہ لیکس سے ہٹائی جاسکے اور اسی لیے پی سی بی نے ہنگامی طور پر پاکستان کپ کے نام سے ون ڈے ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا ہے حالانکہ اس سے قبل ایسا کوئی ٹورنامنٹ کرانے کی خبریں گردش نہیں کررہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :