Live Updates

سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق اور قومی وطن پارٹی سے رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 اپریل 2016 13:28

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ق اور قومی وطن پارٹی کے رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین سے پانامہ لیکس پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ق کے قائدین سے 14اپریل کو ملاقات کریں گے۔ جبکہ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب شیر پاﺅ سے ملاقات 15 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گی۔ یاد رہے کہ حکمران جماعت کے خلاف پانامہ لیکس کے بعد پاکستان کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے ۔ جس کے پیش نظر تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ حکمت عملی سے پانامہ لیکس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات