پارٹیوں کے حاصل کئے جانے والے ووٹ کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے تعین کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش ، متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

منگل 12 اپریل 2016 13:18

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) اسمبلیوں میں پارٹیوں کے حاصل کئے جانے والے ووٹ کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے تعین کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جسے مزید کارروائی کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نعیمہ کشور خان نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے بل کی مخالفت کی تاہم انہوں نے اس بل کو بھی قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی درخواست کی۔ نعیمہ کشور خان نے کہا کہ جو پارٹی جتنے ووٹ حاصل کرے اس شرح کے تحت اس کی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا تعین کیا جائے۔ ایوان سے اجازت ملنے پر نعیمہ کشور خان نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :