کسی آئیڈیل پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں‘ ماڈل مہوش حیات

منگل 12 اپریل 2016 13:10

کسی آئیڈیل پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) ٹی وی اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ کسی آئیڈیل پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مہوش حیات کاکہناتھاکہ فی الحال تمام ترتوجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز ہے لیکن بعض اوقات بڑی حیرانگی ہوتی ہے جب لوگ ہر کسی کی نجی زندگی کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لے آتے ہیں جسے قطعا پسندیدہ عمل نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ فنی کیرئیر بڑا طویل ہے اور وہ منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں ، ، سب اچھا کام کر رہے ہیں ،وہ خود ڈراموں کی تعداد کی بجائے معیارکو ترجیح دیتی ہیں۔