چائلڈ سٹار نعمان خان نے دہشت گردی کیخلاف اور پاک افواج کے حق بچوں کیساتھ ملکر تحر یک شروع کر نیکا اعلان کر دیا

منگل 12 اپریل 2016 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) چائلڈ سٹار نعمان خان نے دہشت گردی کیخلاف اور پاک افواج کے حق بچوں کیساتھ ملکر تحر یک شروع کر نیکا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نعمان خان اس حوالے سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی تعلیمی اداروں کے بچوں کیساتھ ملکر ”دہشت گردی مرد ہ باد “تحر یک شروع کر رہے ہیں جسکے لیے نعمان خان نے باقاعدہ اپنی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے اس حوالے سے گفتگو سے کرتے ہوئے نعمان خان نے بتایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے میں نے بچوں کیساتھ ملکر جد وجہد کر نے کا فیصلہ کیا ہے اورا سکا باقاعدہ آغاز آئندہ چند روز میں لاہور سے کیا جا ئیگا