آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان کپ سے باہر

منگل 12 اپریل 2016 13:04

آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان کپ سے باہر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اپریل 2016ء)آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی فیصل آباد میں شیڈول پاکستان کپ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے کرکٹ بورڈ کو آگا ہ کردیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا ء پر مذکورہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان کپ 19اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔