بزرگان دین کا کلام خدا کے قرب کا بہترین ذریہ ہے‘ حنا نصر اللہ

منگل 12 اپریل 2016 12:56

بزرگان دین کا کلام خدا کے قرب کا بہترین ذریہ ہے‘ حنا نصر اللہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء ) معروف گلوکارہ و صوفی گائیک حنا نصر اللہ نے کہا ہے کہ بزرگان دین کا کلام خدا کے قرب کا بہترین ذریہ ہے ، مجھے خدا نے جو عزت اور مقام عطاء کیا ہے وہ والیا کرام کے کلام کی مرحون منت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح کے گانے گاتی ہوں مگر جو دلی سکون بزرگان دین کا کلام پیش کر کے آتا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دھرتی فن اور فنکار کے حوالے سے بڑی ذرخیز ہے ، ہمارے فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے لازوال فن سے پوری دنیا میں مادر وطن کا نام روشن کیا ہے جو قابل تعریف ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں حنا نصر اللہ نے کہا کہ ذاتی زندگی میں انتہائی سادہ ہوں اور میری کامیابی میں میرے استادوں اور والدین کا بہت ہاتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :