سپر اسٹار شاہ رخ خان ، سلمان خان کی آنے والی فلم ’سلطان‘ میں کردار نبھائیںگے
سمیرا فقیرحسین منگل 12 اپریل 2016 12:55
ممبئی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2016ء) : دبنگ خان سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ کی پہلی جھلک منظر عام پر آتے ہی ان کے مداحوں میں اس فلم کی ریلیز کے لیے بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں سلمان خان کی فلم ”سلطان“ میں ان کے کردار کی ایک جھلک کی تصویر سامنے آنے پر مداحوں نے اس فلم کا بے صبری سے انتظار کرنا شروع کر دیا ہے ، یہی نہیں سلمان خان کی اس فلم کے انتظار میں مزید اضافہ تب ہوا جب مداحوں کو علم ہوا کہ بالی وڈ کے کنگ خان بھی سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ میں نظر آئیں گے۔
جی ہاں! سلمان خان کی آنے والی فلم سلطان میں شاہ رخ خان بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔ کچھ ہفتے قبل شاہ رخ خان سلمان خان سے ملاقات کے لیے سلطان کی شوٹنگ کے سیٹ پر ہی پہنچ گئے جہاں فرح خان اور سلمان خان فلم کے ایک گانے کی عکسبندی میں مصروف تھے۔(جاری ہے)
شاہ رخ خان کے سیٹ پر پہنچنے پر وہاں موجود کیمرہ مین نے ان دونوں سپر اسٹارز کی ملاقات کی کچھ جھلکیاں کیمرے میں قید کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سلطان میں ایک ایسا سین موجود ہے جہاں سلمان خان کو کسی معروف شخصیت سے ملاقات کرنی ہے جس کے بعد فلم کی ٹیم نے اس شخصیت کی جگہ شاہ رخ خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریکارڈ کیے گئے تمام مناظر کو فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی 2007ء میں ریلیز ہوئی فلم اوم شانتی اوم کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ دونوں سپر اسٹارز ایک ہی پردے پر نظر آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.