سراج الحق کل بدھ کو باغ کی تاریخ کے بڑے عوامی کنونشنز سے خطاب کریں گے

منگل 12 اپریل 2016 12:47

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کل بدھ کو باغ کی تاریخ کے بڑے تبدیلی اور عوامی کنونشنز سے خطاب کریں گے ،باغ سج گیا،حلقہ غربی باغ میں سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اسی طرح حلقہ وسطی باغ میں سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے غربی باغ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کا10بجے صبح چمن کوٹ میں شاندار استقبال کریں گے اسی طرح حلقہ وسطی باغ کے عوام سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کا دن 1بجے منگ بجری میں استقبال کریں گے،دن 2بجے ہائی سکول گراؤنڈ باغ میں تاریخی عوامی کنونشن سے خطاب کریں گے ،سراج الحق اور عبدالرشید ترابی 10:30بجے دھیرکوٹ میں تبدیلی کنونشن سے خطاب کریں گے ،دھیرکوٹ اور باغ کے تمام راستے سجا دئیے گئے ہیں عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے عوام کے جوش و خروش سے لگ رہا ہے ان حلقوں میں تبدیلی آچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :