پاناما لیکس ،وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کیلئے عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت ،نیب کو نوٹس جاری

منگل 12 اپریل 2016 12:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو 14اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 2013ء کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات میں اپنے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اس پر نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو 14 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :