سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سابق اوپننگ بیٹسمین سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ

منگل 12 اپریل 2016 12:44

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سابق اوپننگ بیٹسمین سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق اوپننگ بیٹسمین سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دوبارہ سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ‘ حتمی اعلان کیلئے وزارت کھیل کی منظوری کا انتظار ہے ‘ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کالو وردھرانا بھی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سابق بیٹسمین ارونڈا ڈی سلوا کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کی معیاد میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ سری لنکن ٹیم مئی جون اور جولائی میں انگلینڈ کا مکمل دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :