خیرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی

منگل 12 اپریل 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ انڈر11- ، انڈر13- ،انڈر 15- اور انڈر17- کھلاڑی حصہ لے سکیں گے اور یہ چمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔