کیرولینا گریشیا اور کرسٹینا ملڈینووچ نے وولوو کارز ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 12 اپریل 2016 12:38

چارلسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) کیرولینا گریشیا اور کرسٹینا ملڈینووچ نے بیتھائن میٹک سینڈز اور لوسی سفاروو کو ہرا کر وولوو کارز ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارلسٹن میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں فرنچ جوڑی کیرولینا گریشیا اور کرسٹینا ملڈینووچ نے امریکا کی بیتھائن میٹک سینڈز اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسی سفارووا کو بآسانی 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام ک ۔