صحرائے شیبی میں منعقدہ میراتھن کا افتتاحی مرحلہ رشید المرابطی نے جیت لیا

خواتین میں روسی اتھلیٹ نتالیہ صدق فاتح قرار پائیں

منگل 12 اپریل 2016 12:38

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)مراکش کے صحرائے شیبی میں ہونیوالی میراتھن کا افتتاحی مرحلہ دفاعی چیمپئن رشید المرابطی نے جیت لیا جبکہ خواتین میں روسی اتھلیٹ نتالیہ صدق فاتح قرار پائیں۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کی اکتیس ویں میراتھن صحرائے شیبی کے ٹیلوں میں ہوئی۔ ریس کے شرکاء کو چونتیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

رشید المرابطی نے ہم وطن حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خواتین میں روس کی نتالیہ صدق اول اور فرانس کی نتھالی ماؤنلکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شدید گرم موسم کے باوجود یورپی ممالک کے اتھلیٹ بھی ریس میں شریک ہوئے۔پانچ مراحل پر مبنی میراتھن کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا جبکہ اٹھارہ اپریل کو پانچواں اور آخری مرحلہ خیراتی مقاصد کیلئے منعقد ہو گا۔