فلم” فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم “کی نئی جھلکیاں جاری

فلم اس سال نومبر میں بڑے پردے پر جادو بکھیرے گی

منگل 12 اپریل 2016 12:00

فلم” فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم “کی نئی جھلکیاں جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء)ہیری پورٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کے ناول پر مبنی فلم” فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم“ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔فلم کی کہانی ہیری پورٹر کی پیدائش سے ستر سال پہلے کے دور کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ہیری پورٹر کے زمانے میں موجود جادوئی ہتھیاروں اور کتابوں کا ماضی دکھایا گیا ہے۔نیویارک میں جادوگروں کی خفیہ کالونی میں رہنے والا مصنف نیوٹ سکیمنڈر دشمن جادوئی درندوں سے بچنے کیلئے ایسے جادوئی ہتھیار تیار کرتا ہے جو مستقبل میں تہلکہ مچادیتے ہیں۔ نیوٹ اسکامنڈر کے کردار ایڈی ریڈمین نبھائیں گے جبکہ فلم اس سال نومبر میں بڑے پردے پر جادو بکھیرے گی۔