خیرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی

منگل 12 اپریل 2016 12:00

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا کے تعاون سے خیرپختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ انڈر11- ، انڈر13- ،انڈر 15- اور انڈر17- کھلاڑی حصہ لے سکیں گے اور یہ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔