نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران یوتھ اورفرائنڈز کلب کے درمیان میچ کل ہوگا

منگل 12 اپریل 2016 11:55

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نوید الحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران یوتھ کلب اورفرائنڈزکلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل بدھ کو کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔