امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابل ین اور یورو کی شرح تبادلہ تیز

منگل 12 اپریل 2016 11:53

نیویارک ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں ین اور یورو کی شرح تبادلہ تیز رہی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کی قرضوں پر شرح سود میں اضافے کے حوالے سے پالیسی ہے۔نیویارک میں ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ جمعے کی شرح 108.10 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 107.94 ین فی ڈالر کی سطح پر رہی جوکہ 18 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ بھی کمی کا شکار رہی جو پچھلے روز کی شرح 123.21 ین فی یورو سے مستحکم ہوکر 123.13 ین فی یورو کی سطح پر آگئی۔ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی تیزی رہی جو پچھلے کاروباری روز کی شرح 1.1398 ڈالر فی یورو سے مستحکم ہوکر 1.1406 ڈالر فی یورو پر آگئی۔ادھر پچھلے ہفتے جاپانی حکام کی جانب سے ین کی شرح تبادلہ میں اضافے کے خلاف کارروائی کی دھمکی کے باوجود اس میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :