محکمہ صحت میں ڈپٹی چیف HSRUڈاکٹر شاہد یونس کوتبدیل کردیا

پیر 11 اپریل 2016 23:46

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت میں ڈپٹی چیف HSRUڈاکٹر شاہد یونس( بی ایس۔18)کو تبدیل کرکے ان کی خدمات بحیثیت چیف آف سیکشن پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے لئے پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی صوابدید پر رکھ دی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبائی حکومت نے محکمہ ہاؤسنگ کے ڈپٹی سیکرٹری سید اسماعیل علی شاہ گیلانی(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صنعت انکی تعیناتی کی ہے۔ان امورکااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔