لاہور،مہندی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق

بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کرنے پر پولیس اور بچے کے ورثا ء میں ہاتھا پائی

پیر 11 اپریل 2016 23:44

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) مہندی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کرنے پر پولیس اور بچے کے ورثا ء میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔بلال گنج کے علاقے ملک پارک میں سات سالہ واصف اپنے گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں موجود تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی واصف کو جا لگی۔

(جاری ہے)

واصف کے والدین نے اسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واصف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرنے کی کوشش کی تو واصف کے والدین اور لواحقین نے لاش منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر پولیس اور واصف کے رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی بعد ازاں پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :