پورٹ قاسم کے ڈاک لیبرز کا برتھ کی نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک شروع،مزدوروں کا پورٹ قاسم موڑ نیشنل ہائی وے پر دھرنا

پیر 11 اپریل 2016 22:23

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پورٹ قاسم کے ڈاک لیبرز کا برتھ کی نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک شروع،مزدوروں کا پورٹ قاسم موڑ نیشنل ہائی وے پر دھرنا ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،نجکاری کے خلاف نعریبازی ،نتظامیہ نجکاری کے خلاف فیصلہ واپس لے مزدور رہنما کو اعتماد میں لیا جائے مزدور رہنماؤں کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کی انتظامیہ کی جانب سے برتھ نمبر 3اور 4 کی نجکاری کے خلاف ڈاک لیبرس کی ورکرز یونین آف پورٹ قاسم کی جانب سے احتجاجی تحریک شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں کل پہلے روز یونین کے عہدیداروں جنرل سیکریٹری حسین پاشا،جوائنٹ سیکریٹری عبدالواحد نے کی قیادت میں سیکڑوں مزدور ں نے پورٹ قاسم موڑ پر نیشنل ھائی وے پر پہنچ کر مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنہ دیا اطلاع ملتے پر بن قاسن تھانہ پولیس اور رینجرس اہلکاروں کی پہنچ گئی جنہوں نے مزدوروں کو قومی شاہراہ سے ہٹاکر کنارے پر بٹھادیا احتجاجی مزدور برتھ کی نجکاری کے خلاف مسلسل نعرے بازری کرتے رہے اس موقع پر ورکرز یونین (CBA)کے جنرل سیکریٹری حسین پاشا نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ مزدور نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر برتھ کی نجکاری کر رہی ہے جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل 4 برتھ کی نجکاری کی گئی جس کے خلاف ہزاروں محنت کشوں نے احتجاج کیا تھا جس پر تشدد کرکے گولیاں بھی چلائی گئی 17سا ل سے کیس کورٹ میں چل رہا ہے اور اب پھر 3اور 4 نمبر برتھ کی نجکاری کی جا رہی ہے جس کے خلاف ہم پھر راستوں پر نکل آئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :