کوئٹہ، ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خواتین شرعی اصولوں کی تحت اہم کردار اداکرسکتی ہیں ، امیر مولانا عبدالحق ہاشمی

پیر 11 اپریل 2016 22:23

کوئٹہ ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خواتین بھی شرعی اصولوں کی تحت اہم کردار اداکرسکتی ہے خواتین کرپشن فری بلوچستان اور اسلامی نظام کے نفاذ میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔کلمے کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان کی بقاوسلامتی نظامِ مصطفےٰ ﷺمیں ہے سازش کے تحت حقوق نسواں کے نام پر خواتین کو دیے گیے اسلامی آئینی حقوق چھیناچاہتے ہیں حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث پانامہ لیکس جیسے زلزلے مزید آنے والے ہیں قوم کو کرپشن کے زلزلوں وسونامی سے بچنے، عادلانہ اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دینا ہوگا ہم عوام کو بندوں کی غلامی سے نکال کر رب العالمین کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی خواتین کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی تربیت گاہ سے تیسرے دن جماعت اسلامی خواتین کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید، یوتھ ونگ کی نگران نائیلہ اقتدار،بلوچستان یوتھ کی نگران روبینہ علی ،بزم اطفال کی مرکزی نگران عائشہ یاسمین اور بزم اطفال بلوچستان کی نگران فوزیہ سلیم نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کو جو حقوق عزت احترام اورترقی وخوشحالی اور امن کے راستے اسلام نے دیے ہیں دیگر مذاہب والے اس کا خواب بھی نہیں دے سکتے بدقسمتی سے خواتین کے حقوق کے نام پر خواتین سے دیے گیے حقوق ،احترام چھینا غیر ملکی تنخواہ دار این جی اوز اور دین بیزار لوگوں کی سازش ہے ۔

خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیے ہیں اسی کے مطابق خواتین کو حق دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔کرپشن فری پاکستان سب کی ضرورت ہے ۔حکمران کرپشن کو ختم کریں سادہ زندگی اختیار کریں اور تعلیم علاج ودیگر معاملات پاکستان میں گزاریں ملک سے لوٹی گئی قومی دولت فوری طور پرپاکستان منتقل کریں تو عوام کی بدحالی ختم ہوگی اور عوام ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔پاکستان کو کسی صورت سیکولربے دین نہیں بننے دیں گے اسلام کے نام پر قائم ملک میں صر ف اسلامی نظام قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :