حکومت عوام کے ٹیکسوں کو ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘راجہ اشفاق سرور

کسی بھی ملک کی ترقی اور نظام حکومت کو چلانے کے لیئے ٹیکسوں کا حصول ضروری ہے‘وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب

پیر 11 اپریل 2016 22:20

لاہور ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور نظام حکومت کو چلانے کے لئے ٹیکسوں کا حصول ضروری ہے،حکومت عوام کے ٹیکسوں کو ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر مربوط اور منظم بنایا جا رہا ہے ، حکومت پنجاب کی طرف سے 10 اپریل سے جاری ٹیکس ڈے کی تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام میں ٹیکس دینے کے شعور اور آگاہی کو فروغ دینا ہے،ملک کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے ٹیکس کی وصولی کے اہداف کو یقینی بنانا ضروری ہے ،پنجاب حکومت اس امر کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کی طرف سے ادا کردہ ٹیکس کا صحیح استعمال یقینی ہو اور عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے کاموں پر شفاف طریقے سے عوام کا پیسہ خرچ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی آرٹس کونسل کے ہال میں ڈسٹرکٹ ریونیو اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام پنجاب ٹیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ سیمینار میں ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال , ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ , تحسین فواد, مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر, ملک شکیل اعوان, صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس میاں ہمایوں پرویز , وائس پریزیڈنٹ ٹیکس بارایسوسی ایشن سید تاثیر بخاری , ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی کمشنریٹ شفقت رسول , ڈپٹی کمشنر ریونیو اتھارٹی قراة العین ملک , ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر گوندل , اے ڈی سی جی عمران قریشی, اے سی صاحبان اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی-راجہ اشفاق سرو رنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی ترقی اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ․ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر جن ٹیکسوں کی وصولی حکومت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے ٹیکس کلیکشن کے اہداف یقینی بنائے جائیں گے ․ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبے میں شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا وسیع جال بچھایا جا رہا ہے اور یہ سارا ترقیاتی عمل عوام کی طرف سے ادا کرکردہ ٹیکسوں کی آمدنی سے مکمل ہو رہا ہے․ انہو ں نے کہا کہ خدمات کے شعبوں اور مد میں صوبوں کو ٹیکس کلیکشن کے اختیارات ملنے کے بعد پنجاب میں اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ریونیو اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں اور ٹیکس وصولی کے نظام کو منظم کیا گیا ہے․سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ٹیکس ڈے کی تقریبات کا انعقاد حکومت پنجاب کا ایک احسن قدم ہے جس کے ذریعے لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ ملکی خوشحالی کے لئے اپنا واجب الادا ٹیکس وقت پر ادا کرکے ملک کی ترقی اور تعمیر نو کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ․ نیز ان سیمینارز کے ذریعے عوام میں شعوری آگاہی پھیلائی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ ان کے ذہنو ں میں موجود ٹیکس رقوم کے ضیاں کے حوالے سے موجود خدشات کو دور کیا جا سکے اور انہیں اطمینان دلایا جا سکے کے ان کی رقوم شفاف طریقے سے انہی کی فلاح و بہبود کے لیئے خرچ کی جائیں گی ․ سیمینار سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدرمیاں ہمایوں پرویز اور نائب صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن سید تاثیر بخاری نے بھی خطاب کیا اور سیمینار کے شرکاء کو ٹیکس وصولی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ․ انہو ں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے معاملے میں فی الحال راولپنڈی ڈسٹرکٹ اول نمبر پر ہے اور مارچ 2016 تک 1162 ملین روپے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے ․ ڈپٹی کمشنر ریونیواتھارٹی قراة العین ملک نے اس موقع پر ریونیو اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر کے ٹیکس وصولی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گی ․ تاکہ ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا پہیہ رکنے نہ پائے ۔

متعلقہ عنوان :