وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ورسک کینال لفٹ ایرگیشن منصوبے پر کام تیز کرنے کاحکم دیدیا

پیر 11 اپریل 2016 22:13

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ورسک کینال لفٹ ایرگیشن منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ خشک اراضی کو آبپاشی کیلئے وافر مقدار میں پانی مہیا کیا جا سکے ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزیر شاہ زمان اور چیف انجینئر آبپاشی صاحبزادہ شبیر اور دوسرے حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورسک لفٹ ایری گیشن نہر( اوچ نہر ) کے منصوبے اور آبپاشی کے سلسلے میں علاقے کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل پر غور کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پانی سے محروم علاقے کی آبپاشی اور زیادہ سے زیادہ علاقے کو سیراب کرنے کیلئے تمام کوششیں کرے گی انہوں نے منصوبے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے علاقے میں پیدواوار میں اضافہ کے ساتھ ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارشتکاروں کو مناسب مقد ار میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔واضح رہے کہ اس منصوبے سے پشاور کے مضافات میں متعدد دیہات کے کاشتکاروں کوفائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :