فرانس اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعاون اہم ہے،رضاربانی

پارلیمانی اور دیگر اہم سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ

پیر 11 اپریل 2016 22:09

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ء چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے فرانس اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اور دیگر اہم سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ،فرانس کے فرینڈ شپ گروپ کے رہنما پاسکل الیزڈ (Mr. Pascal Allizard)کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر پاکستان کی عوام، پارلیمنٹ کی جانب سے پیرس میں ہونے والے بم دھماکوں پر شدید افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے ۔ اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کے دورے کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے اچھے نتائج برآمد ہونگے ۔ وفد کے سربراہ نے چیئرمین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے باہمی دوطرفہ تعاون اور خاص طور پر پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :