چین نے 2050 تک ’فٹبال کی دنیا کی سپر پاور‘ بننے کے لیے حکمت عملی کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 22:00

چین نے 2050 تک ’فٹبال کی دنیا کی سپر پاور‘ بننے کے لیے حکمت عملی کا اعلان ..

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) چین نے 2050 تک ’فٹبال کی دنیا کی سپر پاور‘ بننے کے لیے حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے 2050 تک فٹبال کی دنیا کی سپر پاور بننے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے صدر شی جن پنگ 15 سال میں اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے چین نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ چین میں 2020 تک 5 کروڑ بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو فٹبال کے کھیل میں لایا جائے گا۔ جبکہ 2020 تک کم ازکم 20 ہزارتربیتی مراکز اور70 ہزار میدان تعمیر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :